۔ (۵۳۲)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ یَدُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْیُسْرٰی لِخَلَائِہِ وَمَا کَانَ مِنْ أَذًی وَکَانَتِ الْیُمْنٰی لِوُضُوْئِہِ وَلِمَطْعَمِہِ۔ (مسند أحمد: ۲۶۸۱۵)
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بایاں ہاتھ استنجا اور دوسری مکروہ چیزوں کے لیے تھا اور دایاں ہاتھ وضو کے لیے اور کھانا کھانے کے لیے تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(532)