۔ (۵۳۲۸)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا یَحْلِفُ اَحَدٌ عَلٰی مِنْبَرِیْ کَاذِبًا (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: یَسْتَحِقُّ بِھَا حَقَّ مُسْلِمٍ) اِلَّا تَبَوَّأَ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۱۴۷۶۲)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے آپ کو کسی مسلمان کے حق کا حقدار ثابت کرنے کے لیے میرے منبر کے پاس جھوٹی قسم اٹھائے گا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5328)