۔ (۵۳۴۰)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ حَلَفَ عَلٰی یَمِینٍ فَرَأٰی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَتَرْکُہَا کَفَّارَتُہَا۔)) (مسند أحمد: ۶۷۳۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی چیز پر قسم اٹھائی، لیکن پھر اس نے دیکھا کہ دوسری چیز اس سے بہتر ہے تو اس پہلی چیز کو نہ کرنا ہی اس قسم کا کفارہ ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5340)