۔ (۵۳۴۲)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :((یَاعَبْدَالرَّحْمٰنِ بْنَ سَمُرَۃَ اِذَا آلَیْتَ عَلٰی یَمِیْنٍ فَرَأَیْتَ غَیْرَھَا خَیْرًا مِنْھَا فَائْتِ الَّذِیْ ھُوَ خَیْرٌ وَکَفِّرْ عَنْ یَمِیْنِکَ)) (مسند أحمد: ۲۰۸۹۲)
۔ سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: اے عبد الرحمن بن سمرہ! جب تو کسی چیز پر قسم اٹھا لے اور پھر کسی دوسری چیز کو بہتر خیال کرے تو تو بہتر چیز کو اختیار کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5342)