۔ (۵۳۴۸)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ اَبَا مُوْسٰی اسْتَحْمَلَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَوَافَقَ مِنْہُ شُغْلًا، فَقَالَ: فَقَالَ: ((وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکَ۔)) فَلَمَّا قَفّٰی دَعَاہُ فَحَمَلَہُ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ! إِنَّکَ حَلَفْتَ أَنْ تَحْمِلَنِی؟ قَالَ: ((فَأَنَا أَحْلِفُ لَأَحْمِلَنَّکَ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۰۷۹)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سواری کا سوال کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مصروف پایا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تم کو سواریاں نہیں دوں گا۔ جب وہ جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بلایا اور سواری دے دی، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو قسم اٹھائی تھی کہ آپ مجھے سواری نہیں دیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس میں قسم اٹھاتا ہوں کہ تم کو ضرور ضرور سواری دوں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5348)