۔ (۵۳۵۳)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَدِّہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا نَذْرَ لِابْنِ آدَمَ فِیمَا لَا یَمْلِکُ وَلَا عِتْقَ لِابْنِ آدَمَ فِیمَا لَا یَمْلِکُ وَلَا طَلَاقَ لَہُ فِیمَا لَا یَمْلِکُ وَلَا یَمِینَ فِیمَا لَا یَمْلِکُ۔)) (مسند أحمد: ۶۷۸۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابن آدم جس چیز کا مالک نہ ہو، اس کے لیے اس میں کوئی نذر نہیں، ابن آدم کے لیے اس کی کوئی آزادی نہیں، جس کا وہ مالک نہ ہو، اس میں اس کی کوئی طلاق نہیں، جس کا وہ مالک نہ ہو اور اس چیز میں کوئی قسم نہیں، جس کا وہ مالک نہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5353)