۔ (۵۳۵۵)۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: إِنِّی نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ
نَاقَتِی وَکَیْتَ وَکَیْتَ، قَالَ: ((أَمَّا نَاقَتُکَ فَانْحَرْہَا، وَأَمَّا کَیْتَ وَکَیْتَ فَمِنْ الشَّیْطَانًًًًِ۔)) (مسند أحمد: ۶۸۸)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: میں نے اپنی اونٹنی کو نحر کرنے کی اور ایسی ایسی چیز وں کی نذر مانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: رہا مسئلہ تیری اونٹنی کا تو اس کو تو نحر کر دے اور رہا مسئلہ ایسی ایسی چیزوں کا تو وہ شیطان کی طرف سے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5355)