۔ (۵۳۵۷)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ، عَنِ ابْنَۃِ کَرْدَمَۃَ عَنْ أَبِیہَا، أَنَّہُ سَأَلَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: إِنِّی نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ ثَلَاثَۃً مِنْ إِبِلِی، فَقَالَ: ((إِنْ کَانَ عَلَی جَمْعٍ مِنْ جَمْعِ الْجَاہِلِیَّۃِ، أَوْ عَلَی عِیدٍ مِنْ أَعْیَادِ الْجَاہِلِیَّۃِ، أَوْ عَلَی وَثَنٍ فَلَا، وَإِنْ کَانَ عَلٰی غَیْرِ ذٰلِکَ فَاقْضِ نَذْرَکَ۔)) قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ عَلٰی أُمِّ ہٰذِہِ الْجَارِیَۃِ مَشْیًا أَفَتَمْشِیْ عَنْہَا، قَالَ: ((نَعَمْ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۵۸۳)
۔ بنت ِ کردمہ اپنے باپ سے روایت کرتی ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سوال کیا: میں نے تین اونٹ نحر کرنے کی نذر مانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نذر کا تعلق جاہلیت کے کسی اکٹھ یا جاہلیت کی کسی عید کی مناسبت سے ہے یا کسی بت پر ہے تو اس کو پورا نہیں کیا جائے گا، اگر ان تین امور کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے ہے تو تواپنی نذر پوری کر۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس لڑکی کی ماں پر پیدل چلنے کی نذر ہے، کیا یہ لڑکی اس کی طرف سے چل سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5357)