Blog
Books



۔ (۵۳۵۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ بْنِ مِقْسَمٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِیْ عَمَّتِیْ سَارَۃُ بِنْتُ مِقْسمٍ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ بِنْتِ کَرْدَمٍ اَنَّ اَبَاھَا قَالَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : إِنِّی نَذَرْتُ أَنْ أَذْبَحَ عَدَدًا مِنَ الْغَنَمِ، قَالَ: لَا أَعْلَمُہُ إِلَّا قَالَ: خَمْسِینَ شَاۃً عَلٰی رَأْسِ بُوَانَۃَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ہَلْ عَلَیْہَا مِنْ ہٰذِہِ الْأَوْثَانِ شَیْئٌ؟)) قَالَ: لَا، قَالَ: ((فَأَوْفِ لِلّٰہِ بِمَا نَذَرْتَ لَہُ۔)) قَالَتْ: فَجَمَعَہَا أَبِی فَجَعَلَ یَذْبَحُہَا وَانْفَلَتَتْ مِنْہُ شَاۃٌ فَطَلَبَہَا وَہُوَ یَقُولُ: اللّٰہُمَّ أَوْفِ عَنِّی بِنَذْرِی حَتّٰی أَخَذَہَا فَذَبَحَہَا۔ (مسند أحمد: ۲۷۶۰۴)
۔ سیدنا کردم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کی کہ میں نے بوانہ مقام پر پچاس بکریاں ذبح کرنے کی نذر مانی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا وہاں ان بتوں میں سے کوئی بت ہے؟ میںنے کہا: جی نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر تم نے اللہ تعالیٰ کے لیے جو نذر مانی ہے، اس کو اس کے لیے پورا کرو۔ پس انھوں نے بکریاں جمع کر کے ان کو ذبح کرنا شروع کیا، ایک بکری بھاگ گئی، وہ اس کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑنے لگے اور اس دوران وہ یہ کہہ رہے تھے: اے اللہ! میری نذر پوری کر دے، یہاں تک کہ انھوں نے اس کو پکڑ لیا اور ذبح کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5358)
Background
Arabic

Urdu

English