۔ (۵۳۷۱)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَدْرَکَ شَیْخًا یَمْشِی بَیْنَ ابْنَیْہِ مُتَوَکِّئًا عَلَیْہِمَا، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَا شَأْنُ ہٰذَا الشَّیْخِ؟)) قَالَ ابْنَاہُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! کَانَ عَلَیْہِ نَذْرٌ، فَقَالَ لَہُ: ((ارْکَبْ أَیُّہَا الشَّیْخُ، فَإِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ غَنِیٌّ عَنْکَ وَعَنْ نَذْرِکَ۔)) (مسند أحمد: ۸۸۴۶)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بزرگ کو اس حال میں پایا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کا سہارا لے کر چل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اس بزرگ کا کیا معاملہ ہے؟ اس کے بیٹوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان پر پیدل چلنے کی نذر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: او بزرگا! سوار ہو جا، پس بیشک اللہ تعالیٰ تجھ سے اور تیری نذر سے غنی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5371)