Blog
Books



۔ (۵۳۹۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ امْرَأَۃً رَکِبَتِ الْبَحْرَ فَنَذَرَتْ إِنِ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی أَنْجَاہَا أَنْ تَصُومَ شَہْرًا، فَأَنْجَاہَا اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ فَلَمْ تَصُمْ حَتّٰی مَاتَتْ فَجَاء َتْ قَرَابَۃٌ لَہَا اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذَکَرَتْ لَہٗ ذٰلِکَ فَقَالَ: ((صُوْمِیْ۔))(مسند أحمد: ۱۸۶۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے بحری سفر کیا اور یہ نذر مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اس کو اس سفر سے نجات دی تو وہ ایک ماہ کے روزے رکھے گی، جب اللہ تعالیٰ نے اس کو نجات دلا دی تو ابھی اس نے روزے نہیں رکھے تھے کہ وہ فوت ہو گئی، اس کی ایک رشتہ دار خاتون، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور اس کا سارا ماجرا سنایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو اس کی طرف سے روزے رکھ۔
Musnad Ahmad, Hadith(5393)
Background
Arabic

Urdu

English