۔ (۵۴۰۷)۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَبِیتُ عَلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ طَاہِرًا، فَیَتَعَارُّ مِنَ اللَّیْلِ فَیَسْأَلُ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ خَیْرًا مِنْ أَمْرِ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ إِلَّا أَعْطَاہُ إِیَّاہُ۔)) قَالَ حَسَنٌ فِی حَدِیثِہِ: قَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ: فَقَدِمَ عَلَیْنَا
ہَاہُنَا فَحَدَّثَ بِہٰذَا الْحَدِیثِ عَنْ مُعَاذٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ أَبُو سَلَمَۃَ: أَظُنُّہُ أَعْنِی أَبَا ظَبْیَۃ۔ (مسند أحمد: ۲۲۳۹۸)
۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان باوضوء ہو کر اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرکے رات کو سو جاتا ہے، وہ رات کے کسی حصے میں اٹھ کرجب بھی اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی کاسوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے دے دیتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5407)