۔ (۵۴۰۸)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ قَوْمٍ اجْتَمَعُوا یَذْکُرُونَ اللّٰہَ لَا یُرِیدُونَ بِذٰلِکَ إِلَّا وَجْہَہُ إِلَّا نَادَاہُمْ مُنَادٍ مِنَ السَّمَائِ: أَنْ قُومُوْا مَغْفُورًا لَکُمْ، قَدْ بُدِّلَتْ سَیِّئَاتُکُمْ حَسَنَاتٍ۔ (مسند أحمد: ۱۲۴۸۰)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر جمع ہو کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں، آسمان سے ایک منادی دینے والا ان کو آواز دیتا ہے: چلے جاؤ، تم کو بخش دیا جا چکا ہے اور تمہارے گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5408)