۔ (۵۴۱۷)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ
أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یَقُولُ الرَّبُّ عَزَّوَجَلَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ: سَیُعْلَمُ أَہْلُ الْجَمْعِ مِنْ أَہْلِ الْکَرَمِ۔)) فَقِیلَ: وَمَنْ أَہْلُ الْکَرَمِ؟ یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، قَالَ: ((مَجَالِسُ الذِّکْرِ فِی الْمَسَاجِدِ۔)) (مسند أحمد: ۱۱۶۷۵)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ربّ تعالیٰ روزِ قیامت فرمائیں گے: ساری مخلوقات میں سے اہل کرامت کو پہنچان لیا جائے گا۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اہل کرامت سے کون لوگ مراد ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسجدوںمیں منعقد ہونے والی مجالسِ ذکر والے لوگ۔
Musnad Ahmad, Hadith(5417)