۔ (۵۴۲۲)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((الْإِیمَانُ أَرْبَعَۃٌ وَسِتُّونَ بَابًا، أَرْفَعُہَا وَأَعْلَاہَا قَوْلُ: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَأَدْنَاہَا إِمَاطَۃُ الْأَذَی عَنِ الطَّرِیقِ۔)) (مسند أحمد: ۸۹۱۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایمان کے چونسٹھ شعبے ہیں، ان میں بلند ترین اور سب سے اعلی شعبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اور سب سے ادنی شعبہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5422)