۔ (۵۴۲۳)۔ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَوْصِنِی، قَالَ: ((إِذَا عَمِلْتَ سَیِّئَۃً فَأَتْبِعْہَا حَسَنَۃً تَمْحُہَا۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَمِنَ الْحَسَنَاتِ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، قَالَ: ((ہِیَ أَفْضَلُ الْحَسَنَاتِ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۸۱۹)
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے وصیت کریں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب برائی ہو جائے تو اس کے بعد نیکی کر، تاکہ وہ برائی کے اثر کو مٹا دے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ بھی نیکی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو سب سے زیادہ فضیلت والی نیکی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5423)