۔ (۵۴۳۱)۔ عَنْ ثَابِتٍ، حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنَ الشَّامِ، وَکَانَ یَتْبَعُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہ وَیَسْمَعُ قَالَ: کُنْتُ مَعَہُ فَلَقِیَ
نَوْفًا، فَقَالَ: نَوْفٌ ذُکِرَ لَنَا: أَنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی قَالَ لِمَلَائِکَتِہِ: ادْعُوا لِی عِبَادِی، قَالُوْا: یَا رَبِّ کَیْفَ وَالسَّمٰوَاتُ السَّبْعُ دُونَہُمْ وَالْعَرْشُ فَوْقَ ذٰلِکَ، قَالَ: إِنَّہُمْ إِذَا قَالُوْا: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ اسْتَجَابُوا۔ (مسند أحمد: ۶۸۶۰)
۔ ثابت کہتے ہیں: شام کے ایک باشندے نے ہمیں بیان کیا، وہ آدمی سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہتا اور ان کی باتیں سنتا تھا، وہ کہتا ہے: ایک میں ان کے ساتھ تھا کہ وہ نوف کو ملے، نوف نے کہا: ہمیں یہ بات بتلائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا: میرے لیے میرے بندوں کو بلاؤ، انھوں نے کہا: اے ربّ! ان کو کیسے بلایا جائے، جبکہ ان کے سامنے سات آسمان حائل ہیں اور ان کے اوپر عرش ہے؟ اللہ تعالیٰ نے کہا: جب وہ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہیں گے تو وہ جواب دیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5431)