۔ (۵۴۳۲)۔ (وَعَنْہٗ اَیْضًا) عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ رضی اللہ عنہ ، أَنَّ نَوْفًا وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرٍو رضی اللہ عنہ یَعْنِی ابْنَ الْعَاصِی اجْتَمَعَا، فَقَالَ نَوْفٌ: لَوْ أَنَّ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا فِیہِمَا وُضِعَ فِی کِفَّۃِ الْمِیزَانِ وَوُضِعَتْ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ فِی الْکِفَّۃِ الْأُخْرٰی لَرَجَحَتْ بِہِنَّ، وَلَوْ أَنَّ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا فِیہِنَّ کُنَّ طَبَقًا مِنْ حَدِیدٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ لَخَرَقَتْہُنَّ حَتّٰی تَنْتَہِیَ إِلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ (مسند أحمد: ۶۷۵۰)
۔ سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نوف اور سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ دونوں جمع ہوئے، نوف نے کہا: اگر آسمانوں، زمینوں اور ان کے درمیان والی مخلوقات کو ایک ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کو دوسرے پلڑے میں تو دوسرا پلڑا بھائی ہو جائے گا، اور اگر آسمان، زمین اور ان کے درمیان والی مخلوق کو لوہے کی تہہ بنادیا جائے اور اس پر لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کو رکھ دیا جائے تو یہ کلمہ اس میں سوراخ کرکے اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچ جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5432)