۔ (۵۴۳۳)۔ عَنْ کَثِیرِ بْنِ مُرَّۃَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ لَنَا مُعَاذٌ رضی اللہ عنہ فِی مَرَضِہِ: قَدْ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَیْئًا کُنْتُ أَکْتُمُکُمُوہُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((مَنْ کَانَ آخِرُ کَلَامِہِ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۳۸۴)
۔ کثیر بن مرّہ کہتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے مرض الموت کے دوران کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک حدیث سنی تھی، میں اس کو تم سے چھپاتا رہا، اب بیان کر دیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کا آخری کلام لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ہو گا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(5433)