۔ (۵۴۵۳)۔ عَنْ أُمِّہِ حُمَیْضَۃَ بِنْتِ یَاسِرٍ، عَنْ جَدَّتِہَا یُسَیْرَۃَ رضی اللہ عنہا ، وَکَانَتْ مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ، قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَا نِسَائَ الْمُؤْمِنَاتِ! عَلَیْکُنَّ بِالتَّہْلِیلِ وَالتَّسْبِیحِ وَالتَّقْدِیسِ، وَلَا تَغْفُلْنَ
فَتَنْسَیْنَ الرَّحْمَۃَ، وَاعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ، فَإِنَّہُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ۔)) (مسند أحمد: ۲۷۶۲۹)
۔ سیدہ یسیرہ رضی اللہ عنہا ، جو کہ مہاجر خواتین میں سے تھیں، سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم خواتین سے فرمایا: اے مؤمن خواتین! تم تہلیل، تسبیح اور تقدیس کا لازمی اہتمام کیا کرو، اور ان سے غفلت نہ برتو، وگرنہ رحمت کو بھول جاؤ گی اور انگلیوں کی مدد سے ان کلمات کو شمار کیا کرو، کیونکہ انگلیوں سے سوال کیا جائے گا کیونکہ ان سے پوچھا جائے اور ان کو بلوایا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5453)