۔ (۵۴۵۷)۔ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَیُّ الْکَلاَ مِ اَفْضَلُ؟ قَالَ: ((مَا اصْطَفَاہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لِعِبَادِہِ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۶۴۶)
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ کون سا کلام افضل ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ کلام جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے منتخب فرمایا ہے، یعنی سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔
Musnad Ahmad, Hadith(5457)