۔ (۵۴۹۳)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ قَالَ إِذَا أَمْسٰی ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ تَضُرَّہُ حُمَۃٌ تِلْکَ اللَّیْلَۃَ۔)) قَالَ: فَکَانَ أَہْلُنَا قَدْ تَعَلَّمُوہَا فَکَانُوْا یَقُولُونَہَا فَلُدِغَتْ جَارِیَۃٌ مِنْہُمْ فَلَمْ تَجِدْ لَہَا وَجَعًا۔ (مسند أحمد: ۷۸۸۵)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی شام کو یہ دعا تین بار پڑھے گا: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔ (میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس کی مخلوق کی شرّ سے) تو اس رات کو کوئی زہر اس کونقصان نہیں دے گا۔ راوی کہتے ہیں: ہمارے اہل و عیال نے اس دعا کی تعلیم حاصل کی اور پھر وہ اس کو پڑھا کرتے تھے، ایک دفعہ ایک بچی کو کسی چیز نے ڈس دیا، لیکن اس کو اس کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔
Musnad Ahmad, Hadith(5493)