Blog
Books



۔ (۵۴۹۸)۔ عَنْ أَبِی سَلَّامٍ قَالَ: کُنَّا قُعُودًا فِی مَسْجِدِ حِمْصَ إِذْ مَرَّ رَجُلٌ فَقَالُوْا: ہٰذَا خَدَمَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: فَنَہَضْتُ فَسَأَلْتُہُ فَقُلْتُ: حَدِّثْنَا بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، لَمْ یَتَدَاوَلْہُ الرِّجَالُ فِیمَا بَیْنَکُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ یَقُولُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حِینَ یُمْسِی أَوْ یُصْبِحُ: (وَفِیْ لَفْظٍ: حِیْنَ یُصْبِحُ وَحِیْنَ یُمْسِیْ) رَضِیتُ بِاللّٰہِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا، إِلَّا کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ یُرْضِیَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۴۹۹)
۔ ابو سلام سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم مسجد ِ حمص میں بیٹھے ہوئے تھے، وہاں سے ایک آدمی کا گزر ہوا، لوگوں نے کہا: اس آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت کی ہے، پس یہ سن کر میں اٹھا اور اس سے سے کہا: مجھے کوئی حدیث بیان کرو، جو تم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہو اور تیرے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے درمیان کوئی واسطہ نہ ہو، اس نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو آدمی صبح کو اور شام کو تین بار یہ ذکر کرتا ہے: رَضِیتُ بِاللّٰہِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِینًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا، (میں اللہ تعالیٰ کے ربّ ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کے نبی ہونے پر راضی ہوں ) تو اللہ تعالیٰ پر حق ہو جاتا ہے کہ وہ اس کو روزِ قیامت راضی کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5498)
Background
Arabic

Urdu

English