۔ (۵۵۰۹)۔ عَنْ سَہْلٍ، عَنْ أَبِیہِ رضی اللہ عنہ ،عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((أَلَا أُخْبِرُکُمْ لِمَ سَمَّی اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی إِبْرَاہِیمَ خَلِیلَہُ الَّذِی وَفّٰی لِأَنَّہُ کَانَ یَقُولُ کُلَّمَا أَصْبَحَ وَأَمْسٰی: {فَسُبْحَانَ اللّٰہِ حِینَ تُمْسُونَ وَحِینَ تُصْبِحُونَ} [سورۃ الروم: ۱۷] حَتّٰی یَخْتِمَ الْآیَۃَ۔ (مسند أحمد: ۱۵۷۰۹)
۔ سہل اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو بتلا دوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں یہ کیوں فرمایا کہ ابراہیم وفا دار اور پورا حق ادا کرنے والا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ صبح شام یہ ذکر کیا کرتے تھے: {فَسُبْحَانَ اللّٰہِ حِینَ تُمْسُونَ وَحِینَ تُصْبِحُونَ} … پس اللہ تعالیٰ کی تسبیح پڑھا کرو جب کہ تم شام کرو اور جب صبح کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5509)