۔ (۵۵۱۶)۔ عَنْ اَبِیْ أُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((أَجِیفُوا أَبْوَابَکُمْ، وَأَکْفِئُوا آنِیَتَکُمْ، وَأَوْکِئُوا أَسْقِیَتَکُمْ، وَأَطْفِئُوا سُرُجَکُمْ، فَإِنَّہُ لَنْ یُؤْذَنَ لَہُمْ بِالتَّسَوُّرِ عَلَیْکُمْ)) (مسند أحمد: ۲۲۶۲۰)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (اللہ کا نام لے کر) دروازے بند کر دیا کرو، برتنوں کو الٹا کر دیا کرو، مشکیزوں کے منہ باندھ دیا کرو اور چراغوں کو بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطانوں کو ہر گز یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ دیواروں کو پھلانگ کر تمہارے گھروں میںگھس آ ئیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5516)