۔ (۵۵۱۷)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسَی الْاَشْعَرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: احْتَرَقَ بَیْتٌ بِالْمَدِینَۃِ عَلٰی أَہْلِہِ، فَحُدِّثَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِشَأْنِہِمْ، فَقَالَ: ((إِنَّمَا ہٰذِہِ النَّارُ عَدُوٌّ لَکُمْ، فَإِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوہَا عَنْکُمْ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۸۰۰)
۔ سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک گھر مالکوں سمیت جل گیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کی صورتحال بتلائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ آگ تمہاری دشمن ہے، اس لیے جب تم سونے لگو تو اس کو بجھا دیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5517)