۔ (۵۵۱۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : أَنَّہُ کَانَ إِذَا نَامَ وَضَعَ یَمِینَہُ تَحْتَ خَدِّہِ، وَقَالَ: ((اَللّٰہُمَّ قِنِی عَذَابَکَ یَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَکَ۔)) (مسند أحمد: ۳۷۹۶)
۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے لگتے تو اپنا دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ قِنِی عَذَابَکَ یَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَکَ (اے اللہ! جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا، اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچالینا)۔
Musnad Ahmad, Hadith(5519)