۔ (۵۵۲۰)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ یَمَّانَ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ یَعْنِی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا أَوٰی إِلَی فِرَاشِہِ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی تَحْتَ خَدِّہِ وَقَالَ: ((رَبِّ قِنِی عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ، أَوْ تَجْمَعُ عِبَادَکَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۶۳۳)
۔ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بستر پر آتے تو دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے: رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ(اے میرے ربّ! جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا، اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچالینا)۔ ایک روایت میں تَبْعَثُ کے بجائے تَجْمَعُ کے الفاظ کا ذکر ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5520)