۔ (۵۵۲۸)۔ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَا مِنْ رَجُلٍ یَأْوِی إِلٰی فِرَاشِہِ فَیَقْرَأُ سُورَۃً مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ
عَزَّوَجَلَّ إِلَّا بَعَثَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَیْہِ مَلَکًا یَحْفَظُہُ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُؤْذِیہِ حَتّٰی یَہُبَّ مَتٰی ھَبَّ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۲۶۲)
۔ سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے بستر پر آتا ہے اور کتاب اللہ کی ایک سورت تلاوت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتے کو اس کی طرف بھیجتے ہیں، وہ اس کو ایذا پہنچانے والی ہر چیز سے اس کی حفاظت کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، جب بھی بیدار ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5528)