۔ (۵۵۳۷)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا أَوَیْتَ إِلٰی فِرَاشِکَ فَتَوَضَّأْ وَنَمْ عَلٰی شِقِّکَ الْأَیْمَنِ، وَقُلْ: اَللّٰھُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْہِی إِلَیْکَ)) فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ الْمُتَقَدِّمِ بِلَفْظِہِ اِلَّا اَنَّہٗ قَالَ: ((فَإِنْ مُتَّ مُتَّ عَلَی
الْفِطْرَۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۷۸۸)
۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تو اپنے بستر پر جگہ پکڑنے لگے تو وضو کر، پھر اپنے دائیں پہلو پر سو جا اور کہہ: اَللّٰھُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْہِی إِلَیْکَ…، پھر سابقہ حدیث کی طرح کی حدیث ذکر کی، … البتہ اس کے آخری الفاظ یوں ہیں: پس اگر تو فوت ہو گیا تو فطرتِ اسلام پر وفات پائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5537)