۔ (۵۵۳۹)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ رَابِعٍ) عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا اضْطَجَعَ الرَّجُلُ فَتَوَسَّدَ یَمِینَہُ ثُمَّ قَالَ: اَللّٰھُمَّ إِلَیْکَ أَسْلَمْتُ نَفْسِی)) فَذَکرَ مِثْلَ مَا تَقَدَّمَ وَفِیْہِ: ((وَمَاتَ عَلٰی ذٰلِکَ بُنِیَ لَہُ بَیْتٌ فِی الْجَنَّۃِ أَوْ بُوِّئَ لَہُ بَیْتٌ فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۸۲۰)
۔ (چوتھی سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی سوئے تو اپنے دائیں ہاتھ کو سر کے نیچے رکھے اور پھر یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ إِلَیْکَ أَسْلَمْتُ نَفْسِی…۔ پھر سابقہ حدیث کی طرح کی حدیث ذکر کی، البتہ اس میں ہے: اگر وہ اسی رات فوت ہو گیا تو اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5539)