۔ (۵۵۵۷)۔ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَیْتِہِ قَالَ: ((بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ نَزِلَّ أَوْ نَضِلَّ، أَوْ نَظْلِمَ أَوْ نُظْلَمَ، أَوْ نَجْہَلَ أَوْ یُجْہَلَ عَلَیْنَا۔)) (مسند أحمد: ۲۷۱۵۱)
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب گھر سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے: بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ،…… أَوْ یُجْہَلَ عَلَیْنَا (میں اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، اے اللہ!میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ ہم پھسل جائیں، یا گمراہ ہو جائیں، یا ظلم کریں، یا ہم پر ظلم کیا جائے یا ہم جہالت والا کام کروں یا ہم پر جہالت مسلط کر دی جائے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(5557)