۔ (۵۵۸)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَؓ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یَسْتَنُّ فَأَعْطٰی أَکْبَرَ الْقَوْمِ وَقَالَ: ((اِنَّ جِبْرِیْلَ أَمَرَنِیْ أَنْ أُکَبِّرَ۔)) (مسند أحمد: ۶۲۲۶)
سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک کر رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ مسواک لوگوں کے بڑے آدمی کو دے دی اور فرمایا: بیشک جبریلؑ نے مجھے بڑے آدمی کو مسواک دینے کا حکم دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(558)