۔ (۵۵۷۲)۔ عَن أَبِی مُوسٰی رضی اللہ عنہ : أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ إِذَا خَافَ مِنْ رَجُلٍ أَوْ مِنْ قَوْمٍ قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۹۵۷)
۔ سیدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی آدمی یا قوم سے ڈرتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ (اے اللہ! بیشک میں تجھ کو ان کے مقابلے میں رکھتا ہوں اور ہم خود ان کے شرور سے تیری پناہ میں آتے ہیں)۔
Musnad Ahmad, Hadith(5572)