۔ (۵۵۹۶)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَمُدُّ یَدَیْہِ حَتّٰی إِنِّی لَأَرٰی بَیَاضَ إِبْطَیْہِ، وَقَالَ سُلَیْمَانُ: یَعْنِی فِی الِاسْتِسْقَائِ۔ (مسند أحمد: ۷۲۱۲)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ اس قدر دراز کیے کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگی، سلیمان راوی نے کہا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارش کے لیے دعا مانگ رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5596)