۔ (۵۵۹۷)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَاقِفًا بِعَرَفَۃَ یَدْعُو ہٰکَذَا وَرَفَعَ یَدَیْہِ حِیَالَ ثَنْدُوَتَیْہِ، وَجَعَلَ بُطُونَ کَفَّیْہِ مِمَّا یَلِی الْأَرْضَ۔ (مسند أحمد: ۱۱۱۰۹)
۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ مقام پر کھڑے اس طرح دعا کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو سینے کے برابر اٹھا رکھا تھا اور ہتھیلیوں کا اندرونی حصہ زمین کی طرف کیا ہوا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5597)