۔ (۵۶۰۲)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَاہِرًا یَدَیْہِ قَطُّ یَدْعُو عَلٰی مِنْبَرٍ وَلَا غَیْرِہِ، مَا کَانَ یَدْعُو إِلَّا یَضَعُ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ وَیُشِیرُ بِأُصْبُعِہِ إِشَارَۃً۔ (مسند أحمد: ۲۳۲۴۳)
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مبالغہ کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر دعا کی ہو، نہ منبر پر دیکھا اور نہ کسی اور موقع پر، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح دعا کرتے تھے کہ اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر رکھ دیتے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5602)