Blog
Books



۔ (۵۶۱۶۔) عَنْ أَبِی نَعَامَۃَ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مُغَفَّلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سَمِعَ ابْنًا لَہُ یَقُولُ: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ الْقَصْرَ الْاَبْیَضَ مِنَ الْجَنَّۃِ اِذَا دَخَلْتُھَا (وَفِی لَفْظٍ: اِنِّی اَسْئَلُکَ الْفِرْدَوْسَ وَکَذَا) عَنْ یَمِیْنِی، فَقَالَ: أَیْ بُنَیَّ سَلِ اللّٰہَ الْجَنَّۃَ، وَتَعَوَّذْ بِاللّٰہِ مِنَ النَّارِ، فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((یَکُونُ فِی ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ قَوْمٌ یَعْتَدُونَ فِی الدُّعَائِ وَالطُّہُورِ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۹۲۴)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں تجھ سے جنت میں سفید محل کا سوال کرتا ہوں، جب میں اس میں داخل ہوں تو وہ میری دائیں جانب ہو، ایک روایت میں ہے: میں تجھ سے فردوس کا اور ایسی ایسی چیز کا سوال کرتا ہوں، تو انھوں نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے بیٹے! اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کر اور آگ سے پناہ مانگ، بیشک میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میری امت میں ایسے لوگ ہوں گے، جو دعا اور طہارت کے معاملے میں زیادتی کریں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5616)
Background
Arabic

Urdu

English