۔ (۵۶۲۰۔) عَنْ رِفَاعَۃَ الْجُھَنِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا مَضٰی نِصْفُ اللَّیْلِ أَوْ ثُلُثَا اللَّیْلِ یَنْزِلُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَی السَّمَائِ الدُّنْیَا، فَیَقُولُ: لَا أَسْأَلُ عَنْ عِبَادِی أَحَدًا غَیْرِی مَنْ ذَا الَّذِی یَسْتَغْفِرُنِی فَأَغْفِرَ
لَہُ، مَنْ ذَا الَّذِی یَدْعُونِی فَأَسْتَجِیبَ لَہُ، مَنْ ذَا الَّذِی یَسْأَلُنِی فَأُعْطِیَہُ حَتّٰی یَنْفَجِرَ الْفَجْرُ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۳۱۶)
۔ سیدنا رفاعہ جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب نصف یا دو تہائی رات گزر جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا کی طرف نازل ہوتا ہے اور کہتا ہے : میں اپنے بندوں کے متعلق اپنے علاوہ کسی سے سوال نہیں کرتا، (کیونکہ مجھے اپنے بندوں کے مکمل حالات معلوم ہیں) کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے، تاکہ میں اس کو بخش دوں، کون ہے جو مجھے پکارے، تاکہ میں اس کی پکار کا جواب دوں، کون ہے جو مجھ سے سوال کرے، تاکہ میں اس کو عطاء کروں، یہاں تک کہ فجر پھوٹ پڑتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5620)