۔ (۵۶۶۲۔) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ ، عَنْ أَبِیہِ الْعَبَّاسِ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ أَتٰی رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَنَا عَمُّکَ کَبِرَتْ سِنِّی، وَاقْتَرَبَ أَجَلِی، فَعَلِّمْنِی شَیْئًا یَنْفَعُنِی اللّٰہُ بِہِ، قَالَ: ((یَا عَبَّاسُ! أَنْتَ عَمِّی وَلَا أُغْنِی عَنْکَ مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا، وَلٰکِنْ سَلْ رَبَّکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔)) قَالَہَا ثَلَاثًا ثُمَّ أَتَاہُ عِنْدَ قَرْنِ الْحَوْلِ فَقَالَ لَہُ مِثْلَ ذٰلِکَ۔ (مسند أحمد: ۱۷۶۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنے باپ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کا چچا ہوں، اب میں عمر رسیدہ ہو گیا ہوں اور میری موت کا وقت قریب آ گیا ہے، لہذا آپ مجھے ایسی چیز کی تعلیم دیں کہ جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عباس! تم میرے چچے تو ہو، لیکن میں تم کو اللہ تعالیٰ سے کفایت نہیں کر سکتا، البتہ تم اپنے ربّ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کیا کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار یہ بات دوہرائی، پھر جب وہ سال کے آخر میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر یہی بات کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(5662)