۔ (۵۶۶۳۔) عَنْ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ رضی اللہ عنہ یَقُولُ عَلٰی مِنْبَرِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: فَبَکٰی أَبُو بَکْرٍ حِینَ ذَکَرَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثُمَّ سُرِّیَ عَنْہُ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ فِی ہٰذَا
الْقَیْظِ عَامَ الْأَوَّلِ: ((سَلُوا اللّٰہَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ وَالْیَقِینَ فِی الْآخِرَۃِ وَالْأُولٰی۔)) (مسند أحمد: ۶)
۔ سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو منبرِ رسول پر یہ کہتے ہوئے سنا، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، جب انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کیا تو رونا شروع کر دیا، پھر یہ کیفیت دور ہونے کے بعد انھوں نے کہا: میں نے پچھلے سال گرمیوں کے اس شدید موسم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ سے معافی کا، عافیت کا اور ایمانِ کامل کا سوال کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5663)