Blog
Books



۔ (۵۶۶۵۔) عن أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَیُّ الدُّعَائِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((تَسْأَلُ رَبَّکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔)) ثُمَّ أَتَاہُ مِنْ الْغَدِ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَیُّ الدُّعَائِ أَفْضَلَُ قَالَ: ((تَسْأَلُ رَبَّکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔)) ثُمَّ أَتَاہُ الْیَوْمَ الثَّالِثَ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَیُّ الدُّعَائِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((تَسْأَلُ رَبَّکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، فَإِنَّکَ إِذَا أُعْطِیتَہُمَا فِی الدُّنْیَا ثُمَّ أُعْطِیتَہُمَا فِی الْآخِرَۃِ فَقَدْ أَفْلَحْتَ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۳۱۶)
۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سی دعا سب سے افضل ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرا اپنے ربّ سے دنیا و آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرنا۔ پھر وہی آدمی دوسرے دن آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سی دعا سب سے افضل ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرا اپنے ربّ سے دنیا و آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرنا۔ پھر وہی آدمی تیسرے دن آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سی دعا سب سے افضل ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرا اپنے ربّ سے دنیا و آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرنا، اگر یہ دونوں چیزیں تجھے دنیا میں عطا کر دی گئیں اور پھر آخرت میں بھی دے دی گئیں تو تو کامیاب ہو جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5665)
Background
Arabic

Urdu

English