۔ (۵۶۶۶۔) عَنْ أَبِی مُوسٰی رضی اللہ عنہ أَنَّ عَلِیًّا رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((سَلِ اللّٰہَ تَعَالٰی الْہُدَی وَالسِّدَادَ وَاذْکُرْ بِالْہُدَی ہِدَایَتَکَ الطَّرِیقَ، وَاذْکُرْ بِالسِّدَادِ تَسْدِیدَکَ السَّہْمَ۔)) (مسند أحمد: ۶۶۴)
۔ سیدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور راست روی کا سوال کر، اور ہدایت سے تیری مراد یہ ہو کہ سیدھے راستے کی طرف تیری رہنمائی کر دی جائے اور راست روی سے مراد یہ ہو کہ تیر کی طرح سیدھا کر دیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5666)