۔ (۵۶۷۳۔) عَنْ اَبِی مَالِکِ نِ الْاَشْجَعِیِّ قَالَ: حَدَّثَنِیْ اَبِیْ طَارِقُ بْنُ اَشْیَمَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ، إِذَا أَتَاہُ الْإِنْسَانُ یَقُولُ: کَیْفَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَقُولُ حِینَ أَسْأَلُ رَبِّی؟ قَالَ: ((قُلْ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَاہْدِنِی وَارْزُقْنِی، وَقَبَضَ أَصَابِعَہُ الْأَرْبَعَ إِلَّا الْإِبْہَامَ، فَإِنَّ ہٰؤُلَائِ یَجْمَعْنَ لَکَ دُنْیَاکَ وَآخِرَتَکَ۔)) (مسند أحمد: ۱۵۹۷۲)
۔ سیدنا ابو مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے باپ سیدنا طارق بن اُشیم رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کیا کہ جب کوئی آدمی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آ کر کہتا: اے اللہ کے رسول! جب میں اپنے ربّ سے سوال کروں تو کیا کہا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے فرماتے یہ کہو: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَاہْدِنِی وَارْزُقْنِی (اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، رمجھے ہدایت دے اور مجھے رزق دے)۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھے کے علاوہ چار انگلیوں کو جمع کیا اور فرمایا: یہ کلمات تیرے لیے دنیا و آخرت (کی بھلائی) کو جمع کر دیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5673)