Blog
Books



۔ (۵۶۸۰۔) (وَعَنْہٗ اَیْضًا) أَنَّ رَجُلًا ضَرِیرَ الْبَصَرِ أَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ادْعُ اللّٰہَ أَنْ یُعَافِیَنِی، قَالَ: ((إِنْ شِئْتَ دَعَوْتُ لَکَ، وَإِنْ شِئْتَ أَخَّرْتُ ذَاکَ فَہُوَ خَیْرٌ۔)) فَقَالَ: ادْعُہُ، فَأَمَرَہُ أَنْ یَتَوَضَّأَ فَیُحْسِنَ وُضُوئَہُ فَیُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ وَیَدْعُوَ بِہٰذَا الدُّعَائِ: ((اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ وَأَتَوَجَّہُ إِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ یَا مُحَمَّدُ! إِنِّی تَوَجَّہْتُ بِکَ إِلٰی رَبِّی فِی حَاجَتِی ہٰذِہِ فَتَقْضِی لِی اَللّٰھُمَّ شَفِّعْہُ فِیَّ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۳۷۲)
۔ سیدنا عثمان بن حنیف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی مروی ہے کہ ایک نابینا آدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: آپ میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ مجھے عافیت عطا فرمائے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہتا ہے تو میں دعا کر دیتا ہوں اور اگر تو چاہتا ہے تو میں اس کو مؤخر کر دیتا ہوں، اس میں تیرے لیے بہتری ہو گی۔ اس نے کہا: جی آپ دعا کر دیں، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کوحکم دیا کہ وہ اچھے انداز میں وضو کرے، پھر دو رکعت ادا کرے اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ …… اَللّٰھُمَّ شَفِّعْہُ فِیَّ۔ (اے اللہ! بیشک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی محمد، جو کہ رحمت والے نبی ہیں، کے ذریعے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں، اے محمد! میں اپنی حاجت کو پورا کرنے کے لیے آپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتا ہے، پس (اے اللہ! تو میری حاجت پوری کر دے، اے اللہ! میرے بارے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سفارش قبول فرما)۔
Musnad Ahmad, Hadith(5680)
Background
Arabic

Urdu

English