۔ (۵۶۸۲۔) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُودٍ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ کَانَ یَتَعَوَّذُ مِنَ الشَّیْطَانِ مِنْ ہَمْزِہِ وَنَفْثِہِ وَنَفْخِہِ، قَالَ: وَہَمْزُہُ الْمُوتَۃُ وَنَفْثُہُ الشِّعْرُ وَنَفْخُہُ الْکِبْرِیَائُ۔ (مسند أحمد: ۳۸۲۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شیطان کے ہَمْز، نَفْث اور نَفْخ سے پناہ طلب کیا کرتے تھے، ہَمْز سے مراد اس کا جنون ہے، نَفْث سے مراد اس کا شعر ہے اور نَفْخ سے مراد اس کا تکبر ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5682)