۔ (۵۶۸۹۔) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُعَلِّمُہُمُ الدُّعَائَ کَمَا یُعَلِّمُہُمُ السُّورَۃَ مِنَ الْقُرْآنِ یَقُولُ: ((قُوْلُوْا: (وَفِیْ لَفْظٍ: کَانَ یُعَلِّمُھُمْ ھٰذَا الدُّعَائَ) اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ
فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۶۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کو یہ دعا قرآن مجید کی سورت کی طرف سکھاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے: کہو:اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ۔ (اے اللہ! بیشک میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے، میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں قبر کے عذاب سے، میں تیری پناہ میں آتا ہوں مسیح دجال کے فتنے سے اور میں تیرہ طلب کرتا ہوں زندگی اور موت کے فتنے سے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(5689)