۔ (۵۶۹۸۔) عَنْ فَرْوَۃَ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّہُ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہ قُلْتُ: أَخْبِرِینِی بِشَیْئٍ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَدْعُو بِہِ (وَفِیْ لَفْظٍ: عَنْ دُعَائِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) لَعَلِّی أَدْعُو اللّٰہَ بِہِ فَیَنْفَعَنِی اللّٰہُ بِہِ، قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُکْثِرُ أَنْ یَقُولَ: ((اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ۔)) وَفِیْ لَفْظٍ: قَالَتْ: کَانَ یَقُوْلُ: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلَتْہٗ نَفْسِیْ۔)) (مسند أحمد: ۲۶۹۰۰)
۔ فروہ بن نوفل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کے بارے میں بتائیں، ممکن ہے کہ میں بھی اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو پکاروں اور اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کثرت سے یہ دعا کیا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ، (اے اللہ! میں تجھ سے اس کام کے شرّ سے پناہ طلب کرتا ہوں، جو میں نے کیا ہے اور اس کام کے شرّ سے بھی، جو میں نے نہیں کیا۔ ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلَتْہٗ نَفْسِیْ۔ (اے اللہ! میں اس کام کے شرّ سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں، جو کام میرے نفس نے کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5698)