۔ (۵۷۰۲)۔ عَنْ عُمَرَ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَتَعَوَّذُ مِنَ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَأَرْذَلِ الْعُمُرِ وَفِتْنَۃِ الصَّدْرِ۔ قَالَ وَکِیعٌ: فِتْنَۃُ الصَّدْرِ أَنْ یَمُوتَ الرَّجُلُ، وَذَکَرَ وَکِیعٌ: الْفِتْنَۃَ لَمْ یَتُبْ مِنْہَا۔ (مسند أحمد: ۳۸۸)
۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بخیلی، بزدلی، عذابِ قبر، ذلیل ترین عمر اور سینے کے فتنے سے پناہ طلب کرتے تھے۔ امام وکیع نے کہا: سینے کا فتنہ یہ ہے کہ آدمی اس حال میں مرے کہ اس نے مذکورہ برائیوں میں سے کسی کاارتکاب کیا ہو، لیکن ابھی تک توبہ نہ کی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5702)