۔ (۵۷۰۵)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((صَلُّوا عَلَیَّ فَإِنَّہَا زَکَاۃٌ لَکُمْ،
وَاسْأَلُوا اللّٰہَ لِیَ الْوَسِیلَۃَ، فَإِنَّہَا دَرَجَۃٌ فِی أَعَلَی الْجَنَّۃِ، لَا یَنَالُہَا إِلَّا رَجُلٌ وَأَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَنَا ہُوَ۔)) (مسند أحمد: ۸۷۵۵)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوںکہ وہ میں ہی ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5705)